وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی/ دورہ کوئٹہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ سپنی روڈ کاکڑ ٹاون آمد محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ۔ بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات ۔ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ کے بلند حوصلے کو سراہا وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار ۔
پیار کیا اور دلاسہ دیا میرا بیٹا شیر تھا۔ وطن پر قربان ہو گیا۔ والدہ شہید میجر انور کاکڑ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ 2 اور بیٹے بھی وطن کے لئے حاضر ہیں۔ والدہ شہید میجر انور کاکڑ شہید میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچیسن کالج میں داخلہ کرایا جائے گا۔ محسن نقوی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان ایک سکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ سرفراز بگٹی آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔ محسن نقوی آپ جیسی بلند حوصلہ والدہ کا جذبہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، محسن نقوی آپ کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔
محسن نقوی شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ محسن نقوی شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، محسن نقوی میجر انور کاکڑ نے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔سرفراز بگٹی شہید میجر انور کاکڑ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ سرفراز بگٹی شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، سرفراز بگٹی قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی،سرفراز بگٹی محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا صوبائی وزراء۔
چیف سیکرٹری بلوچستان۔ آئی جی پولیس بلوچستان بھی اس موقع پر موجود تھے واضح رہے کہ میجر انور کاکڑ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے بزدلانہ دھماکے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے

