بدھ, فروری 11, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںروس اور چین کا وینزویلا پر امریکی چڑھائی پر شدید ردعمل، مادورو...

روس اور چین کا وینزویلا پر امریکی چڑھائی پر شدید ردعمل، مادورو اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

روس اور چین نے وینزویلا پر امریکی چڑھائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روسی مندوب نے کہا کہ کراکس میں امریکی جرائم کا کوئی جواز نہیں، امریکا کو یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ خود کو کسی قسم کا اعلیٰ ترین منصف قرار دے اور کسی بھی ملک پر حملہ کرے۔

روسی مندوب کا کہنا تھا کہ لا قانونیت کے دور اور طاقت کے زور پر امریکی بالادستی کی واپسی کا پیش خیمہ ہے۔

اس کے علاوہ چینی مندوب نے کہا کہ کوئی بھی ملک نہ تو دنیا کا پولیس مین بن سکتا ہے اور نہ ہی خود کو عالمی منصف سمجھنے کا حق رکھتا ہے، طاقت کے اندھا دھند استعمال سے صرف مزید بڑے بحران جنم لیں گے،امریکا دھونس اور جبر پر مبنی اپنی پالیسیوں کو ترک کرے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مادورو اور ان کی بیوی کو ان کے بیڈ روم سے پکڑ کر نیویارک لایا گیا، امریکا میں ان کے خلاف منشیات اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے