اسلام آباد کچہری کے باہر گاڑی میں نصب سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی آواز دور تک سنی گئ، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلینڈر بلاسٹ ہونے سے دھماکا ہوا، جس میں وکلا بھی زخمی ہوئے ہیں۔
کچہری کے باہر دھماکے کے بعد عمارت خالی کرا لی گئی، وکلا ججز اور سائلین کو کچہری سے نکال دیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی حصے کی طرف شہریوں اور وکلا کو نکالا گیا، ججز کو بھی روانہ کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں نصب سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے ، ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دارالحکومت میں گیس سلینڈر دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، اور دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

