منگل, نومبر 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان اسمبلی اجلاس،شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور وزراء کی عدم حاضری...

بلوچستان اسمبلی اجلاس،شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور وزراء کی عدم حاضری پر ارکان کا احتجاج

بلوچستان اسمبلی کے جاری اجلاس میں شہید میجر عمر منہاس اور حوالدار عدنان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے متعلقہ وزراء کی عدم حاضری کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزراء نے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کرنی تو وقفہ سوالات اور قراردادوں کے سلسلے کو ختم کر دیا جائے۔

ایم پی اے زمرک اچکزئی نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے وزراء کی عدم حاضری پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے نشاندہی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے وزراء کی عدم حاضری کا معاملہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوٹس میں لانے کا اعلان کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!