منگل, نومبر 17, 2026
ہوماخبار کوئٹہبجٹ سے زائد اخراجات اورسرکاری فنڈز کے ریکارڈ میں بےضابطگیوں کی نشاندہی

بجٹ سے زائد اخراجات اورسرکاری فنڈز کے ریکارڈ میں بےضابطگیوں کی نشاندہی

آڈیٹر جنرل پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ2024-25جاری کر دی۔

آڈیٹرجنرل پاکستان کی مالی سال 2024-25 کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی حکومت کے مالیاتی نظام میں سنگین خامیوں، بجٹ سے زائد اخراجات اور سرکاری فنڈز کے ریکارڈ میں بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق حکومت نے 39 ہزار 345 ارب روپے کے منظور شدہ بجٹ کے مقابلے میں 41 ہزار 335 ارب روپے خرچ کیے، مجموعی اخراجات کا 84.31 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر صرف ہوا، جبکہ سماجی اور ترقیاتی کاموں کے لیے صرف 15.69 فیصد رقم باقی بچی۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 3 ہزار 177 ارب روپے کے اخراجات پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرائے گئے، جبکہ بجٹ میں درست تخمینہ نہ لگانے کے باعث مزید 3 ہزار 809 ارب روپے مانگے گئے۔

دستاویز کےمطابق 11 ہزار 674 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں میں سے 6 ہزار 583 ارب روپے صوبوں کو منتقل کیےگئے، جس کے بعد وفاقی حکومت کےحصےمیں خالص آمدن 5 ہزار 90 ارب روپے رہی۔

آڈیٹر جنرل نے اندرونی مالیاتی کنٹرول کی کمزوریوں کے 78 کیسز کی نشاندہی کی، جبکہ آڈٹ کی نشاندہی پر 2 ارب 26 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

مزید برآں رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف محکموں میں 87 ارب روپے سے زائد کا بجٹ استعمال نہ ہونے کے باعث لیپس ہوگیا، جبکہ 41 ارب روپے کی اضافی گرانٹ بھی خرچ نہیں کی جاسکی۔

سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹس میں جمع رقوم کا ریکارڈ غائب ہونے اور وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے 7 ارب 49 کروڑ روپے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

آڈیٹرجنرل نے سرکاری فنڈز میں خوردبرد اور فرضی ادائیگیوں کے سنگین معاملات تحقیقاتی اداروں کو بھجوانے، مالیاتی کنٹرول بہتر بنانے اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اضافی فنڈز خرچ نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

RELATED ARTICLES

E-Paper

E-Paper

E-Paper

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

E-Paper

E-Paper

E-Paper

E-Paper

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!