منگل, نومبر 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںلورالائی میں ٹریفک حادثہ؛ ایف سی بلوچستان کا فوری ریسکیو آپریشن

لورالائی میں ٹریفک حادثہ؛ ایف سی بلوچستان کا فوری ریسکیو آپریشن

ضلع لورالائی میں ٹریفک حادثے کے بعد ایف سی بلوچستان نے فوری ریسکیو آپریشن کیا۔

لورالائی میں این-70 ہائی وے پر ٹرک الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ایف سی بلوچستان اورمتعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے قومی شاہراہ این-70 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔ ایف سی بلوچستان عوام کے تحفظ،بروقت امداد اور مشکل حالات میں شہریوں کی خدمت کیلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!