بلوچستان میں امراضِ گردہ کے مریضوں کے لیے 28 ڈائلاسسز مراکز قائم کردیئے گئے ہیں، جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں بھی رواں سال کے اختتام تک مزید ڈائلاسسز مراکز قائم اور فعال کردیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈائلاسسز مراکز کے قیام کا مقصد مریضوں کو اپنے علاقوں میں علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ڈائلاسسز کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت میں فعال ڈائلاسسز مرکز پر مریضوں کو ڈائلاسسز سمیت ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ بلوچستان کے باقی ماندہ اضلاع میں ڈائلاسسز مراکز کے قیام اور انہیں فعال بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سے مریضوں کو مقامی سطح پر بروقت علاج میسر آئے گا۔

