نوشکی: کلی مینگل میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین قتل ہوگئیں، پولیس ذرائع کے مطابق۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول خواتین کی شناخت بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور حفصہ بنت علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں مقتول خواتین آپس میں ماں اور بیٹی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

