ہفتہ, اگست 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریں14 اگست 79 یومِ آزادی مناسبت کے موقع پر لسبیلہ بھر ڈویژن...

14 اگست 79 یومِ آزادی مناسبت کے موقع پر لسبیلہ بھر ڈویژن میں امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء

کمشنر لسبیلہ ڈویژن میڈم سائرہ عطاء نے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جس نے ہمیں آزادی کی عظیم نعمت سے نوازا اس دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن بھر میں 14 اگست 79 یومِ آزادی کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں جس کا سہرا سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے تمام اداروں نے انتہائی ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے کہا کہ وہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر ضلع حب،ضلع لسبیلہ اور ضلع آواران میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا اور عوام کو پُرامن ماحول فراہم کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور یومِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور امن کے قیام کے لیے ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں میڈم سائرہ عطاء نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لسبیلہ ڈویژن میں امن و امان کو یقینی بنایا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں الحمدﷲ۔لسبیلہ ڈویژن کے عوام نے بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا اور قومی دن کی تقریبات میں بھرپور انداز میں حصہ لیا انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں پارکوں اور تفریحی مقامات پر عوام کی بڑی تعداد نے جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تمام ادارے اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے تعاون سے علاقے کو مزید پُرامن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!