منگل, جولائی 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت...

ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو آج کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مقررہ فوجی آپریشن مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اب ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ہم ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں سے گریز کریں گے۔ ہمارا ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں کا ارادہ نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے گرد ناکہ بندی انتہائی سخت اور ناقابل شکست ہے۔ ایران کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر کچل دیا ہے۔ آج ایران کے پاس بحری فوج ہے نہ فضائیہ جبکہ زمینی فوج کو انتہائی طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی کوہ کولانگ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں، کوہ کولانگ کو جاننے کے لیے مجھے نیتن یاہو کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے اکثریتی اراکین ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!