منگل, جولائی 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںتوبہ اچکزئی چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں بڑا بھائی بھی...

توبہ اچکزئی چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں بڑا بھائی بھی جان کی بازی ہار گیا، دونوں جاں بحق

توبہ اچکزئی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بڑے بھائی نے اپنے کمسن بھائی کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی جان بھی قربان کر دی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بھائی گندم کی کٹائی کے سلسلے میں اپنے آبائی علاقے توبہ اچکزئی گئے ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق 12 سالہ چھوٹے بھائی کو نیند میں چلنے کی عادت تھی۔ رات کے وقت وہ نیند کی حالت میں گھر سے باہر نکلا، جبکہ گھر کے قریب موجود کنویں میں گر گیا۔

چھوٹے بھائی کو کنویں میں گرتا دیکھ کر 22 سالہ بڑے بھائی نے اسے بچانے کے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کنویں میں چھلانگ لگا دی، تاہم بدقسمتی سے وہ بھی باہر نہ نکل سکا اور دونوں بھائی کنویں میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں چمن سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

اس دلخراش واقعے پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے اسے ایک المناک خاندانی سانحہ قرار دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے