کوئٹہ: سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے ورثا نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
شہدا کے ورثا کے نمائندے سردار نسیم پانیزئی نے بتایا کہ آج دوپہر ایک بجے بلیلی کے مقام پر کوئٹہ کے تمام اہم انٹری پوائنٹس بند کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ زیارت کراس کے مقام پر قومی شاہراہ پہلے ہی بلاک کی جا چکی ہے، جبکہ پشین، چمن اور دیگر شہروں کے اہم داخلی راستے بھی بند کیے جائیں گے۔
سردار نسیم پانیزئی کے مطابق بلوچ بیلٹ کے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے جاری ہیں تاکہ وہاں بھی احتجاجاً شاہراہوں کی بندش کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کو انصاف دلانا اور متعلقہ حکام کی توجہ مطالبات کی جانب مبذول کرانا ہے۔

