بار بار کی چوری چکاری سے تنگ آکر ایک انڈونیشی گھر کے مالک نے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر جال بچھا کر چوروں کو پکڑ لیا اور اُن کے گرد ٹیپ باندھ کو انہیں کارٹونی کرداروں کا بھیس دے دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کررہی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ گھر کے مالک نے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر چار مشتبہ دراندازوں کو کامیابی سے گھات لگا کر پکڑا اور ان کو سر سے پاؤں تک ڈکٹ ٹیپ میں لپیٹ لیا۔
اگرچہ اس اقدام نے قانون ہاتھ میں لینے پر آن لائن بحث کو جنم دیا تاہم یہ انڈونیشیا میں جرائم پر ریاست کی لاپروائی کیوجہ سے معاشرے کی مایوسی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
بعدازاں باندھے ہوئے مشتبہ افراد کی فوٹیج ریکارڈ کی گئی اور اُسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا گیا۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے کارروائی کرنے پر کمیونٹی کی تعریف کی جب کہ دوسروں نے استدلال کیا کہ عوامی طور پر مشتبہ افراد کا مذاق اڑانا اور باندھنا حد سے تجاوز کرنا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے نمٹنا چاہیے۔

