اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل میں خرابی دورکردی گئی ہے اور انٹرنیٹ فراہمی بناء تعطل جاری ہے۔
جمعرات کو پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔
انٹرنیٹ کنکٹیویٹی پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ (SEA-ME-WE 5 (SMW5 بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ اس خرابی کے نتیجے میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقتاً فوقتاً ڈیگریڈیشن کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دورکردی گئی جس کے بعد انٹرنیٹ فراہمی بناء تعطل جاری ہے۔

