اتوار, جون 28, 2026
ہوماہم خبریںسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی،...

سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کےسفارتی محاذ پر  پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔ 

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فائرنگ کےتبادلےمیں 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ 

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور  شہداء کےلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ 

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ فعل سےواضح ہوا کہ عالمی سطح کےسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پُرعزم ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے