جمعہ, جون 5, 2026
ہوماہم خبریںبےنظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی...

بےنظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں، رانا ثناء

پاکستان مسلم ليگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بے نظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں۔

پنجاب کی حد تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں، اس میں بہت زیادہ کرپشن ہے۔ 

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کوئی صوبہ یہ پروگرام جاری رکھنا چاہے تو رکھے، لیکن پنجاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا۔ 

رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں تحریک انصاف سسٹم سے آؤٹ ہے۔ 

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رات کا اندھیرا ہوگا تو رزلٹ کیا ہوگا، ہمارے لیے الیکشن مہم حرام ہے جبکہ ن لیگ کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا جاتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے