کوئٹہ: گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان چھیپا بلوچستان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی احمد ولد سلطان قوم ابابکی، عمر تقریباً 30 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

