صفی اللہ عرف ایان ترین انتہائی مطلوب قرار، کوئٹہ پولیس کا کریک ڈاؤن
کوئٹہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر نمبر 103/26 کے مطابق مرکزی ملزم صفی اللہ عرف ایان ترین اپنے دو مسلح ساتھیوں سمیت واردات میں ملوث ہے
پولیس کے مطابق ملزمان انتہائی خطرناک اور مسلح ہیں، مرکزی ملزم کو فوری طور پر انتہائی مطلوب قرار دے دیا گیا ہے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم صفی اللہ عرف ایان ترین کالی ٹویوٹا ریوو گاڑی میں فرار ہوا اور چمن کی جانب روانہ ہوا
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے واقعے کو ٹاپ پرائرٹی قرار دیتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری کر دیا
پولیس نے تمام اضلاع میں ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کی ہدایت کر دی جبکہ کالی ٹویوٹا ریوو گاڑیوں کی خصوصی تلاشی بھی شروع کر دی گئی

