ہفتہ, مئی 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںخاران میں سکیورٹی فورسز کا روپ دھار کر ڈکیتی: منیب نوشیروانی کے...

خاران میں سکیورٹی فورسز کا روپ دھار کر ڈکیتی: منیب نوشیروانی کے گھر سے لاکھوں نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے گئے

خاران شہر کے علاقے واسط میں واقع دلارآم ہاؤس کے قریب منیب نوشیروانی کے گھر میں نامعلوم مسلح ڈکیٹوں نے سکیورٹی فورسز کا روپ دھار کر داخل ہو کر گھر کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کی تلاشی لی۔ ڈکیٹوں نے 16 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور تقریباً 16 تولہ زیورات لوٹ لیے، نیز بلوچی روایات کی پامالی کرتے ہوئے خواتین کے کپڑوں کی بےحرمتی اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معروف ٹرانسپورٹر حاجی عبدالغفار کے گھر بھی اسی انداز میں واردات ہو چکی ہے، اور خاران شہر میں روز بروز چوری و ڈکیتی کے واقعات بڑھنے سے عوام میں شدید خوف و ہراس۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے