بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںکشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116...

کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ

پاکستان سے آج بھی یو اے ای ، بحرین، کویت اور قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی 116 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظبی ، قطر، شارجہ، کویت  اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی، ابو ظبی، دوحہ، بحرین،کویت، شارجہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی 28 پروازیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر دبئی، ابو ظبی، قطر،کویت،بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اس کے علاوہ پشاور ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابو ظبی کی 16 پروازیں، ملتان ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اورکویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے 4 اورکوئٹہ ائیرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے