Saturday, April 18, 2026
Homeاہم خبریںبین الاقوامی خبریںپیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا...

پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا: صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، روسی صدر پیوٹن سے اچھی بات چیت ہوئی ہے تاہم یوکرین میں امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔

اس سے قبل روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کا الزام لگایا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے