گوادر ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن اور سیکرٹری زراعت داود احمد خلجی کی سرپرستی میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد بلوچ نےگوادر نارتھ فری زون میں قائم ایگری فرٹیلائزرز مینوفیکچرنگ کمپنی کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمپنی کی سرگرمیوں، کھاد کی تیاری اور ترسیل کے نظام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ کمپنی میں فی الحال ڈی اے پی (DAP) اور ایس او پی (SOP) کھاد تیار کرکے کراچی اور لاہور روانہ کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل مسعود احمد بلوچ نے کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ زراعت، صنعت، محنت اور ماحولیات سے متعلق رجسٹریشن اور قانونی دستاویزات مکمل کی جائیں تاکہ پی ٹی ٹی ایس (PTTS) نظام کے تحت بروقت رجسٹریشن یقینی بنائی جا سکے انہوں نے کیمیکل ویسٹ کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے، سمندری و ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، کھاد کے تھیلوں پر نمایاں کیو آر کوڈ کی تنصیب اور ترسیل کی تفصیلات محکمہ زراعت کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوادر مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھےجبکہ کمپنی کے جنرل منیجر شرجیل الرحمٰن اور اعجاز منہاس نے وفد کو بریفنگ دی۔

