اوستہ محمد: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ بلوچستان سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے محکمہ ایکسائز ٹھوس اور مثر اقدامات کر رہا ہے۔ پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان مسلم لیگ کا ویژن ہے ان خیالات کا اظہار حاجی محمد خان لہڑی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ منشیات ایک خطرناک معاشرتی ناسور ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔ اس کے مکمل خاتمے کے لیے محکمہ ایکسائز اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید مثر بنائے گا۔ کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ انتخاب کو تر قی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لایا جا رہا ہے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

