جمعرات, نومبر 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے بندوق کے کلچر کی بجائے تعلیم،...

بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے بندوق کے کلچر کی بجائے تعلیم، شعور، تجارت اور روزگار کو فروغ دینا ہوگا، بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کے بلوچستان میں سرحدی تجارت کے فروغ، عوام کو روزگار کی فراہمی اور بندوق کے کلچر کے خاتمے سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی بلوچستان میں پائیدار امن، معاشی استحکام اور عوام کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کا فروغ بلوچستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے۔ سرحدی تجارتی راستوں کو قانونی اور منظم انداز میں فعال بنانے سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے بندوق کے کلچر کی بجائے تعلیم، شعور، تجارت اور روزگار کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبے میں امن اور ترقی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سیاسی قیادت کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!