جمعرات, نومبر 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسندھ اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کی...

سندھ اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کی دعوت

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے معدنیات کے شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صوبوں میں کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں توانائی اور صنعتی ترقی کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، سندھ میں تھر کوئلے کا ذخیرہ دنیا کا چھٹا بڑا ذخیرہ ہے، جہاں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں مختلف اقسام کی معدنیات پائی جاتی ہیں اور کان کنی کے لیے مؤثر نظام اور ضابطہ کار تیار کیا جا رہا ہے، حکومت کان کنی کے عمل میں نجی شعبے کو آگے لا رہی ہے جبکہ عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کان کنی کے شعبے میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جائے گا، حکومت ہر سرمایہ کار کی سیکیورٹی یقینی بنا رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات، تیل اور گیس کی تلاش کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!