کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے منگل کو سابقہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکار کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے فاضل ایڈیشنل سیشن جج-VIجج/ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ-II، کوئٹہ کے مورخہ 4 ستمبر 2020 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ، جس کے نتیجے میں عبدالمجید اچکزئی کو تیز رفتاری ، غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے ،ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو دوران ڈیوٹی گاڑی سے کچلنے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہونے پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ، دس (10) سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا ئی گئی تھی اور مجرم کو مقتول کے قانونی ورثاءکو دیت کی رقم بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مزید براں عدالت نے فاضل ایڈیشنل سیشن ججVI- کوئٹہ کو بھی ہدایت جاری کردی کہ زیر ضمانت مجرم عبدالمجید اچکزئی کی فوری گرفتاری اور سزا بھگتنے کے لیے جیل بھیجنے کی غرض سے ، ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جائیں اور متعلقہ حکام وارنٹِ گرفتاری پر قانون کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔

