جمعہ, نومبر 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلعہ عبداللہ دھرنا کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب، شاہراہ...

قلعہ عبداللہ دھرنا کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب، شاہراہ کھول دی گئی

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی سربراہی میں اعلی سطحی حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان طویل مذاکرات کی کامیابی کے بعد قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں جاری دھرنا ختم کر کے شاہراہ کو تمام قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔حکومتی وفدجس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ شامل تھےنے دھرنا کمیٹی کے رہنما ں کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے اور ان کے تمام جائز مطالبات پر فورا عملدرآمد کی کامل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور حکومت تمام مسائل کا حل باہمی گفتگو کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھرنا شرکا کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور صوبے میں امن و امان کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام طبقات کو مل کر سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!