منگل, نومبر 3, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںٹوکیو: لاکھوں ڈالرز کی چوری ہوئی لگژری گھڑی معذرت نامے کے ساتھ...

ٹوکیو: لاکھوں ڈالرز کی چوری ہوئی لگژری گھڑی معذرت نامے کے ساتھ واپس

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک دکان سے چوری ہونے والی سوئس لگژری گھڑی پُراسرار طور پر معذرت نامے کے ساتھ واپس پہنچا دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق گھڑی کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالرز ہے، جسے گزشتہ ہفتے ایک شخص نے گاہک کا روپ دھار کر دکان سے چوری کیا تھا۔

ملزم نے آڈیمار پیگے (Audemars Piguet) برانڈ کی گھڑی پہن کر دیکھنے کے لیے مانگی اور موقع ملتے ہی اسے کلائی پر پہنے دکان سے فرار ہو گیا۔

واقعے نے اس وقت نیا موڑ لیا جب دکان کو 1 پارسل موصول ہوا، جس میں چوری شدہ گھڑی کے ساتھ ہاتھ سے لکھا گیا معذرت نامہ بھی موجود تھا۔

جاپانی اخبار سمیت دیگر مقامی میڈیا نے تحقیقاتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھڑی کے سیریل نمبر سے اس کی چوری شدہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے رابطے پر دکان انتظامیہ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

دوسری جانب ٹوکیو پولیس چوری کے شبے میں مفرور شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں بھی اسی شاپنگ کمپلیکس کی 1 دوسری دکان سے 20 کروڑ ین مالیت کی 4 لگژری گھڑیاں چوری ہوئی تھیں، جن کی مالیت تقریباً 13 لاکھ ڈالرز بتائی گئی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!