امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اٹلانٹا میں جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر خطاب میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے علاقے سے ہونے والے دہشت گرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ طالبان نے ان حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے، پاکستان نے جوابی کارروائی کی ہے۔

