اتوار, نومبر 1, 2026
ہوماہم خبریںسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک...

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

لاہور : سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر  غیر معینہ مدت تک  پابندی بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق  اس ماہ سے کمرشل تندور ہوٹل سمیت دیگر کنکشن بھی بند کر د یےگئے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین ارجنٹ فیس جمع کروانے کے باوجود کنکشن سے محروم ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ  آر ایل این جی سپلائی تعطلی کا شکار ہے، اس وقت موجودہ سسٹم میں بھی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے، سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی کا مسئلہ بن رہا ہے تاہم سوئی گیس کمپنی نےگھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق کنکشن پر پابندی وزارت پیٹرولیم نے عائد کی ہے، ایران امریکا جنگ رکنے کے بعد ہی کنکشن بحالی کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!