جمعرات, اکتوبر 29, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ کا اظہارِ...

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ کا اظہارِ اطمینان عملی اقدامات اور بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے جائیں گے، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ:وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے ضلع کیچ کے علاقے میناز، بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مثر کارروائیاں صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاست کے پختہ عزم کی عکاس ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور ان کی قربانیاں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔میر ضیا اللہ لانگو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ امن دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!