بدھ, اکتوبر 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنوشکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی، وزیر داخلہ بلوچستان...

نوشکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی، وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب رخشان ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں اور گرلز کالجز کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے، میر ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ رخشان ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں، بالخصوص گرلز کالجز کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہوئیں جبکہ کالج کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی موثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ طالبات اور تدریسی عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!