جمعرات, اکتوبر 15, 2026
ہوماہم خبریںپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کثرتِ رائے سے منظور

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے صدارتی فرمان پیش کر دیے گئے۔

دونوں فرمان وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے۔

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 56 ووٹ آئے۔

ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج بھی کیا۔

آج وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی ملے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!