کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ سیاسی مذہبی پارٹیوں کوجماعت اسلامی کی فلاحی دینی سیاسی خدمات کی تقلیدکرنی چاہیے۔ریاست کافلاحی کام دیانت داری سے جماعت اسلامی کررہی ہے دیانت سے خدمت میں کوئی پارٹی جماعت اسلامی کامقابلہ نہیں کرسکتی۔کروڑوں کی گاڑی میں گھومنے والے سرمایہ داروں کوخدمات کیلئے الخدمت فانڈیشن کاساتھ دیناچاہیے بلوچستان میں کسی سردارنواب نے اپنے والدکے نام پرکوئی ہسپتال نہیں بنایاہاں سرکارکے بجٹ میں اپنے بڑوں کے نام پرہسپتال بنائے جاتے ہیں پنجاب کے سرمایہ داراہل خیرفلاحی خدمات میں الخدمت فانڈیشن کاساتھ دیتے ہیں یہ کام بلوچستان کاسرمایہ دارسردارونواب کیوں نہیں کررہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت فانڈیشن کے زیراہتمام کوئٹہ کے معذورمجبورافرادمیں ویل چیئرزتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ1300یتیم بچوں کی بلوچستان میں جماعت اسلامی کفالت کررہی ہے اس میں ایک ہزاریتیم کی کفالت میں پنجاب کے لوگ معاونت کررہے ہیں۔بلوچستان کے اہل خیرصرف50یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔نظام کی تبدیلی ،حقوق کے حصول،امن کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیاجائے۔اس موقع پر30معذورافرادمیں مفت ویل چیئرزتقسیم کیے گیے۔تقریب سے الخدمت وجماعت اسلامی کے رہنماں عبدالمجید سربازی،عبدالفتح بھنگر،عبداللہ خان،شاہ فیصل بلوچ ودیگرنے خطاب میں کہاکہ الخدمت فانڈیشن خصوصی افراد جس کومعذورکہاجاتاہے خصوصی خیال رکھ رہی ہے آج کے ویل چیئرزان افرادکیلئے الخدمت کی طرف سے تحفہ ہیں الخدمت فانڈیشن آفت مصیبت زلزلہ سیلاب سمیت وہرمشکل میں بلوچستان بھرمیں سرگرم عمل رہتی ہیں 1400یتیم بچوں کی ہم کفالت ،ہزاروں طلبا وطالبات کوبنوقابل پروگرام کے تحت جدیدآئی ٹی تعلیم وہنرسیکھارہے ہیں۔یتیموں کی کفالت،بیواں مساکین کی مددتعلیم وصحت کے مختلف پراجیکٹس،کم آمدنی والوں کوچھوٹے کاروبارکیلئے سودسے پاک قرضے دیناہماری ترجیحات میں شامل ہے۔عیدقربان پرگوشت ودیگرمواقع پرراشن بھی ہم غربا ومساکین یتیموں اورضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی،گلیوں میں کچرہ چننے والے غریب بچوں کی تعلیم کابندوبست بھی ہم کررہے ہیں۔ہم بلوچستان بھر میں غم سمیٹنے اورخوشیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں مخیرحضرات ورضاکارہمارے اثاثہ جات ہیں۔

