جمعہ, ستمبر 25, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے...

وزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار اور خدمات کے معترف

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے عالمی امن و سلامتی کےلیےکردار اور خدمات کو سراہا ہے۔

نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشورکے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا اعادہ کیا جب کہ اس دوران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے  عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

وزیراعظم نےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے فلسطینی عوام کےحقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کےقیام کےحق کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سے سیکرٹری جنرل یوین کو آگاہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اورافغان سرزمین سے دہشتگردی پرتشویشناک اضافے پرگفتگو کی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کے عالمی امن و سلامتی کےلیےکردار اور خدمات کو سراہا، تنازع کے پرامن حل، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں کو سراہا گیا۔

سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےکردار اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!