منگل, ستمبر 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے ایران کیخلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے...

ٹرمپ نے ایران کیخلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن ضرب لگانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں؟ اس سوال پر ٹرمپ نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کہوں گا،  لیکن جواب ہاں ہے، میں اسے مسترد کرتا ہوں، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ دراصل  احمقانہ سوال ہے۔ ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے ، تو اب جب میں انہیں شکست دے چکا ہوں اور اس کے بعد اس پر ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کروں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم پر ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ایران نےحکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دی تھی۔

امریکی میڈیا فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اردن میں ایرانی حملوں کے جواب میں سخت رد عمل دیا جائیگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!