کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سہولت مرکز کے قیام سے سائلین اور وکلاءکو موثر اور آسان انداز میں فوری سہولیات میسر آئیں گی اور انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اس نوعیت کے سہولت مراکز بلوچستان کے ہر ضلع اور تحصیل میں قائم کیے جائیں جبکہ ملک بھر کے اضلاع میں بھی ایسے مراکز کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بلوچستان آنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ سہولت مرکز کا مقصد سائلین اور وکلاءکو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے، جس سے انہیں موثر اور آسان انداز میں خدمات میسر آئیں گی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے جسٹس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس طرح کی سہولت ملک کے ہر ضلع میں قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 اگست کے شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے۔

