کردگاپ ضلع مستونگ کے رہائشی احمد جان سرپرہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ: سریاب روڈ پر 21 جنوری 2026ء کو پیش آنے والے احمد جان سرپرہ کے قتل کا معمہ ایس سی آئی ڈبلیو (SCIW) پولیس نے حل کر لیا ہے۔
تحقیقات کے دوران ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں کہ احمد جان کو کسی بیرونی دشمن نے نہیں بلکہ اس کی اپنی بیوی نے اپنے مبینہ دوست محمد فاروق کے ساتھ مل کر قتل کروایا۔
پولیس کے مطابق ملزم فاروق نے اپنے ساتھی نصیب اللہ کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فائرنگ کی اور احمد جان سرپرہ کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی دوست محمد بگٹی کی سربراہی میں ایس سی آئی ڈبلیو ٹیم نے کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ قتل کی مرکزی سازشی یعنی مقتول کی بیوی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ گھر کا سکون تباہ کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے۔
ایس سی آئی ڈبلیو پولیس اور ایس ایس پی دوست محمد بگٹی کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے 8 ماہ پرانے اندھے قتل کو ٹریس کر کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔

