کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے خنجر کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو ناچاقی کی بنا پر چھوٹے بھائی نے خنجر کے شدید وار کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلۂ قتل سمیت موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی اصل وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

