اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے، بستیوں میں توسیع، تشدد، الحاق اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی پالیسی کی شدید الفظ میں مذمت کی گئی۔
جمعرات کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں اوآئی سی کے رکن ممالک اور وفود نے شرکت کی۔
اجلاس میں جامع قرارداد منظور کی گئی جس میں عالمی برادری اور او آئی سی کے رکن ممالک سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور فلسطینی عوام پرجبر کو روکنے کے لیے قانونی، سیاسی اور سفارتی اقدامات لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کوششیں مزید تیز کرے۔
اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل اولد الشیخ احمد او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب کرلیے گئے۔

