کوہلو ڈی جی خان شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 1 شخص جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی
کوہلو ڈی جی خان شاہراہ پر لاسے زئی کے مقام پر باراتیوں کی ایک گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایس ایچ او لاسے زئی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے جگہ سے ریسکیو کا عمل شروع کیا۔
حادثے کی سنگینی کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کوہلو میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

