جمعرات, اگست 27, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ہزاروں افراد ملازمتیں کر رہے...

بلوچستان کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ہزاروں افراد ملازمتیں کر رہے ہیں، ایڈووکیٹ ساجد ترین

ایڈووکیٹ ساجد ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل اور دیگر مشکوک دستاویزات کے ذریعے ہزاروں افراد سرکاری ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں، جبکہ بلوچستان کے پشتون اور بلوچ نوجوانوں کے لیے دوسرے صوبوں میں درست اور قانونی دستاویزات کے باوجود ملازمتوں کے حصول کے مواقع محدود ہیں۔
ایڈووکیٹ ساجد ترین کا کہنا ہے کہ اگر بلوچستان کے کوٹے پر غیر مقامی افراد جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں تو یہ بلوچستان کے
نوجوانوں کے حق پر براہِ راست ڈاکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس کی شفاف اور غیر جانب دارانہ جانچ کی جائے اور جعلی دستاویزات کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم کرنے کے بجائے میرٹ، شفافیت اور مقامی حقِ روزگار کو یقینی بنایا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!