ہفتہ, اگست 15, 2026
ہوماہم خبریںافغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی...

افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، پاکستان دنیا اور دہشت گردی کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ  سے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ائیڈے نے ملاقات کی، جس میں انسداد دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، پولیس ٹریننگ اور باہمی قانونی معاونت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشتگردی کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!