ہفتہ, اگست 15, 2026
ہوماہم خبریںسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف...

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہبازشریف

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔،۔ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ موثر رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں اے آءاور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پزیرائی کی ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک کی موسمیاتی صورتحال، بالخصوص مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!