کوئٹہ: سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا، صوبے بنانےکےخیال کو ترک کیا جائے۔
نیشنل پارٹی کےزیراہتمام کوئٹہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ رکھا ہے۔
عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تجویزکردہ نکات پر عمل درآمد سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1973 کےآئین، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا جائے، مزیدصوبے بنانےکےخیال کو ترک کیا جائے۔
عبد المالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔

