جمعہ, جولائی 31, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34کان کن...

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34کان کن جاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسنے والے افراد میں سے 34 کی  لاشیں نکال لی ہیں۔ 

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے اور کان سے اب تک  34کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ 

شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کوفی کس5 لاکھ روپے اورزخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

اس سے قبل گفتگو کتے ہوئے کوئلہ کان مالک نے بتایا تھا کوئلہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا، کان میں دھماکے کے وقت42 مزدور تھے اور کان میں پھنسے تمام مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخواکے علاقے شانگلہ سے ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!