منگل, جولائی 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںچاغی: پدگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 ٹرالر اور 2 بوزر...

چاغی: پدگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 ٹرالر اور 2 بوزر گاڑیاں نذرِ آتش

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل کے سامنے کھڑی ٹرالر اور بوزر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد انہیں آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں پانچ ٹرالر اور دو بوزر گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں، جبکہ ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پہلے ہوٹل کے سامنے کھڑی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں پانچ ٹرالر اور دو بوزر گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیافائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!