اتوار, جولائی 26, 2026
ہوماہم خبریںوفاقی وزیر داخلہ نے تربت میں ایف سی  کے جدید ترین اسپتال کا...

وفاقی وزیر داخلہ نے تربت میں ایف سی  کے جدید ترین اسپتال کا  افتتاح کردیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں ایف سی کے جدید ترین اسپتال کا  افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وفاقی وزیرداخلہ نے جدید اسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے او پی ڈی، مختلف وارڈز،ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی اسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال اشد ضروری تھا۔ تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہوگی۔ وزیر داخلہ کو اسپتال میں موجود طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔ 

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی  کو فورس کی پیشہ وارانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ)  کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشتگرد گروہوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان( نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!