طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا،بھارتی وزیرتعلیم دھرمندر پردھان نے استعفی دے دیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق دھرمیندر پرادھان نے اپنا استعفیٰ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا۔نریندر مودی نے دھرمندر پرادھان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
کاکروچ پارٹی نے ایکس پربیان میں کہا طلبا کی طاقت زندہ باد،وزیرتعلیم پردھان مستعفی ہوگئے،طلبا 5 جون سےدلی کے جنتر منتر پر دھرنادیئےبیٹھےتھے،کاکروچ جنتا پارٹی نےپرچہ آؤٹ ہونے پرطلبا نےوزیر تعلیم کا استعفیٰ مانگا تھا،کاکروچ جنتا پارٹی کےمظاہروں میں متعدد بھارتی اہم شخصیات،اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی اور ان کے مطالبات کی حمایت کی تھی۔
ترجمان سی جےپی کاکہنا ہے کہ احتجاج ختم ہونے سےپہلے حکومت کو دو مزید مطالبات پورے کرنے ہوں گے،20جولائی کو مظاہرین پر کریک ڈاؤن میں ملوث پولیس افسران کےخلاف کارروائی کی جائے،دھرمندر پردھان کو کوئی نئی وزارت نہ دی جائے۔

