ڈیرہ بگٹی: ضلع کے علاقے پٹ فیڈر کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

